جی ڈی سی درہال میںسائنس مضامین کا آغاز کیا گیا

0
304

طلباء اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا
نزاکت احمد
درہال؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج درہال میں 2024-2025 کے موجودہ تعلیمی سیشن سے سائنس کے کورسز شروع کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے سائنسی تجربات کے لیے جدید ٹیکنالوجیکل آلات اور سازوسامان کے ساتھ سائنس لیبز قائم کی گئی ہیں۔ وہیںکالج کے عملے کا کہنا ہے اب ہمارا اہم فرض ہے کہ والدین اور طلبہ کو سائنس اور آرٹس دونوں شعبوں میں داخلہ لینے کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پروفیسروں کی محنتی ٹیم، کالج کے پرنسپل پروفیسر ضمیر مرزا کی قابل رہنمائی میں، اس عظیم ادارے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہمارے مقامی ممتاز ادارے میں داخل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا