درہال میں ٹریفک پولیس کی کارروائی

0
417

بنا پرمٹ گاڑیوں کے چالان کیے اور قوانین پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کیں
نزاکت احمد
درہال؍؍ آئے دن مقامی لوگوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے چلتے آج درہال میں ٹریفک پولیس کا عملہ ایس او کی قیادت میں درہال پہنچا اوریہاں ٹریفک نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دیکھا کہ بہت سی گاڑیاں سڑک پر غلط پارک کی گئی ہیں، جس پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے چالان کئے گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درہال بازار میں گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی جگہ نہیں ہے۔وہیں ٹیم نے بغیر پرمٹ چلنے والی گاڑیوںکا معائنہ کیا اور چالان کئے ۔اس دوران اوور لوڈنگ پر بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔وہیں ٹریفک پولیس نے عوام کو قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا