ایڈیشنل ایس پی پلوامہ چوہدری افتخار احمد کا پلوامہ سے تبادلہ

0
141

تبادلہ ہونے پر پلوامہ کی عوام نے شاندار الودائی تقریب کا اہتمام کیا
شیراز چوہدری
پلوامہ؍؍حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے محکمہ پولیس میں افسران کے تبادلے کیے گئے اسی دوران ایڈیشنل ایس پی پلوامہ چوہدری افتخار احمد جے کے پی ایس ایڈ ایس پی پلوامہ کا تبادلہ کیا گیا اور انہیں اربن پولیس میں ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ان کے تبادلہ کے موقع پر پر ضلع پلوامہ کی عوام بشمول معزز شہریوں، تاجروں، سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اسی دوران عوام کی طرف سے بطور ایڈیشنل ایس پی پلوامہ چوہدری افتخار احمد کے کام کی سرہا نہ کی گئی اور یہ کہا گیا انہوں نے بطور ایڈیشنل ایس پی پلوامہ کے اندر جو کام کیے ہیں عوام ان کے کام سے کافی خوش ہے اور اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ عوام کی طرف سے چوہدری افتخار احمد کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تقریب کے دوران پلوامہ پولیس کے سینئر افسران بھی موجود رہے اس موقع پر چوہدری افتخار نے پلوامہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا عوام کی طرف سے ہمیں بہترین تعاون ملا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس اپ کی مدد کے لیے ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا