سرینگر میں سید محمد الطاف بخاری کے متعدد تعزیتی دورے

0
140

کئی سوگوار کْنبوں سے جاملے،اظہار یکجہتی کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری آج سرینگر میں متعدد سوگوار کْنبوں سے جا ملے، جنہوں نے حالیہ ایام میں اپنے عزیز و اقارب کھو دیئے ہیں۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی کے سینئر لیڈران کے ایک وفد نے نٹی پورہ سرینگر میں واقع معروف فوٹو جرنلسٹ نثار احمد، جن کا حال ہی میں انتقال ہوگیا، کے گھر جاکر اْن کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس کے علاوہ اْنہوں نے حکیم باغ سرینگر میں عبدالغنی گنائی کے گھر جاکر اْن کے سوگوار کْنبے کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ سید محمد الطاف بخاری نے حال ہی میں دوران حج وفات پانے والے منظور احمد رنگریز اور اْن کی اہلیہ رفعت جان کے گھر واقع راولپورہ جاکر اْن کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ان تعزیتی دوروں کے دوران سید محمد الطاف بخاری اور دیگر رہنمائوں نے مرحومین کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و تحمل کے لئے دعا کی۔اپنی پارٹی کے قائد کے ہمراہ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، اور چھانہ پورہ حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے متعدد سینئر کارکنان تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا