ماتا کھیر بھوانی مندر میں بھجن سندھیا اختتام پذیر

0
173

پروگرام کو کلچرل اکیڈمی اور وومید کلچرل گروپ کا تھا تعاون حاصل
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍جے اینڈ کے اکیڈمی آف آر ٹ کلچر اینڈ لینگویجز،وومید کلچرل گروپ اور ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سیسالانہ میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ گاندربل میں دو روزہ بھجن سندھیا اختتام پذیر ہوا۔ بھجن سندھیا میں جموں و کشمیر کے نامور گلوکاروں جن میں نرملا کول، پلوی کول، حسینہ اختر، راجیش کھر اور صنم سجاد قابل ذکر ہیں نے روح کو ہلا دینے والی پیش کشوں سے حاضرین کو مسحور کیا۔پروگرام کے دوسرے روز ایک روحانی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیوراتری، یگنیوپاویت اور حون یگیوں کے لئے استعمال ہونے والے عقیدت مند آلات اور سامان کی نمائش کی گئی تھی۔ اس نمائش میں جموں و کشمیر کے معروف مصور، مجسمہ ساز اور آرٹ ڈیزائنر ویر جی سمبلی کی روحانی پینٹنگز بھی رکھی گئی تھی۔ دو روزہ اس بھجن سندھیا میں کشمیر ریلیف آرگنائزیشن کے ڈاکٹر اروند کاروانی، ڈی سی ریلیف وجے شرما، ایڈیشنل سیکریٹری کلچرل اکیڈمی سنجیو رانا،دوردرشن جموں اور آکاشوانی جموں کے پروگرام سربراہ انجنا بادیاں اور معروف سماجی و سیاسی کارکن ایم کے یوگی سمیت کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا