ہم جانتے ہیں کہ تاریخ کو زندہ کرکے بہتر مستقبل کی بنیاد کیسے رکھی جاتی ہے:مودی

0
135
.RAJGIR, JUNE 19 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addressing at the inauguration of new campus of Nalanda University at Rajgir, in Bihar on Wednesday. UNI PHOTO-47U

نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا،کہا یہ نیا کیمپس ہندوستان کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے متعارف کرائے گا
لازوال ڈیسک

راجگیر؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ جو قومیں مضبوط انسانی اقدار پر کھڑی ہیں وہ جانتی ہیں کہ تاریخ کو زندہ کر کے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد کیسے رکھی جاتی ہے آج نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ نالندہ یونیورسٹی کا یہ نیا کیمپس ہندوستان کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے متعارف کرائے گا ۔اس سے ظاہر ہوگا کہ مضبوط انسانی اقدار پر کھڑی قومیں قومی تاریخ کو زندہ کرکے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنا جانتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نالندہ صرف ایک نام نہیں ہے۔ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر، ایک منتر، ایک فخر، ایک کہانی ہے۔ نالندہ اس سچائی کا اعلان ہے کہ خواہ کتابیں آگ کے شعلوں میں جل جائیں لیکن آگ کے شعلے علم کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تیسری میعاد کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا۔ یہ نہ صرف ان کی خوش قسمتی ہے بلکہ وہ اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کی ایک اچھی علامت کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ نالندہ یونیورسٹی کا دوبارہ قیام ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز ہے۔ نالندہ صرف ہندوستان کے ماضی کی نشا? ثانیہ نہیں ہے۔ دنیا اور ایشیا کے کئی ممالک کا ورثہ اس سے وابستہ ہے۔ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر اتنے ممالک کی موجودگی اپنے آپ میں بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی ممالک نے بھی نالندہ یونیورسٹی کی تعمیر نو میں حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر وہ ہندوستان کے تمام دوست ممالک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بہار کے لوگوں کو بھی مبارکباد دیتے ہیں۔ بہار جس طرح سے ترقی کی راہ پر آگے بڑھ کر اپنی شان و شوکت کو واپس لا رہا ہے، نالندہ کا یہ کیمپس اسی کے لیے ایک تحریک ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، "نالندہ کا مطلب ہے ‘نا الان دادتی ایتی نالندہ’، یعنی جہاں تعلیم اور علم کا ایک نہ رکنے والا بہاؤ ہو۔ یہ تعلیم کے بارے میں ہندوستان کی سوچ ہے۔ تعلیم سرحدوں سے پرے ہے۔ اسے نفع نقصان کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جاسکتا، تعلیم ہی ہمیں خیالات دیتی ہے اور شکل دیتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں ہی اعلیٰ تعلیم کے لیے بہترین تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں۔ اب ہندوستانی تعلیمی ادارے گلوبل بن رہے ہیں۔ نالندہ یونیورسٹی کو بھی دنیا کے ہر علاقہ تک پہنچنا ہے۔ دنیا بدھ کے اس ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہتی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا، "ہم سب جانتے ہیں کہ نالندہ کبھی ہندوستان کی روایت اور شناخت کا ایک متحرک مرکز تھا۔ نالندہ یونیورسٹی کے اس نئے کیمپس میں ہمیں اسی قدیم نظام کو جدید شکل میں مضبوط کرنا ہے اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کے 20 ممالک سے بہت سے طلباء یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں یہ ‘واسودھیو کٹمبکم’ کی ایک بہترین مثال ہے، مستقبل میں نالندہ یونیورسٹی ایک بار پھر ثقافتی تبادلے کا ایک بڑا مرکز بنے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں تعلیم کو انسانیت کے لیے ہمارے تعاون کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ہم سیکھتے ہیں تاکہ ہم اپنے علم سے انسانیت کی بھلائی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دو دن کے بعد 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن ہوگا۔ آج ہندوستان میں یوگا کے سینکڑوں انداز موجود ہیں۔ ہمارے رشیوں نے اس پر وسیع تحقیق کی ہو گی لیکن یوگا پر کسی نے اجارہ داری نہیں بنائی۔ آج پوری دنیا یوگا کو اپنا رہی ہے۔ یوگا ڈے ایک عالمی جشن بن گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا