لوک سبھا انتخابات میں غیر تسلی بخش کارکردگی

0
264

اپنی پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا
مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے عید کے بعد پارٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وادی میں پارٹی کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آج پارٹی صدر دفتر پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ان وجوہات کو سمجھنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جو پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا سبب بنے ہیں۔وہیںمیٹنگ کے دوران، پارٹی رہنماؤں نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات اور آراء کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عید الاضحی کے فوراً بعد پی اے سی اور پارٹی کی جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ زمینی سطح پر حاصل کیے جانے والے فیڈ بیک کی روشنی میں آیندہ کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا