گاندربل میں فاریسٹ پروٹیکشن فورس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کاروائی

0
137

عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی،گاڑی عمارتی لکڑی سمیت ضبط
مختار احمد
فاریسٹ پروٹکشن فورس اور محکمہ نے جنگلات نے ایک مشترکہ کاروائی میں ایک منی لوڈکیر یر کو غیر قانونی عمارتی لکڑی سمیت ضبط کیا۔اطلاعات کے مطابق فاریسٹ پروٹیکشن فورس K2 گاندربل اور محکمہ جنگلات نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران اْس وقت عمارتی لکڑی کی سمگلینگ کو ناکام بنایا جب اس مشترکہ ٹیم نے دودرہامہ گاندربل میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ کے مین گیٹ داخل ہونے کے ساتھ ہی ایک منی لوڈ کیریر کو ناجائیز عمارتی لکڑی سمیت پکڑ لیا اگرچہ گاڑی کا ڈرائیور اندھیریکا فائدہ اْٹھا کر فرار ہوا ۔
تاہم ٹیم نے عمارتی لکڑی اور گاڑی زیر نمبر JK16B-7850 کو اپنی تحویل میں لیا۔ذارائع کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں تقریبا 4 جوائینری مل یونٹ قائم کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس عمارتی لکڑی کو دوسرے ضلع سے سمگل کیا جارہا تھا اس حوالے سے ڈپٹی ڈائرکٹر فارس پروٹکشن فورس کے 2 جواد الحسن نے بتایا کہ ان کو اس حوالے سے مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی سے عمارتی لکڑی سمگل ہونے والی ہے جس کے بعد اس گاڑی کا تعاقب کیا گیا اور یہ گاڑی عمارتی لکڑی سمیت انڈسٹریل اسٹیٹ دودرہامہ میں 12 جون کو رات دیر گئے پکڑی گئی اْنہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں تقریبا27 فٹ دیودار کی لکڑی موجود تھی جس کی قیمت بازار بھی تقریبا 60سے 70ہزار کی تھی اْنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انڈین فاریسٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے کہ یہ عمارتی لکڑی کہاں سے سملگل کی جارہی تھی اور اس کو کہاں پہنچانا تھا اْنہوں نے کہا کہ فاریسٹ پروٹکشن فورس اور محکمہ جنگلات جنگل سمگلری کو ختم کرنے کے لئے کمر بستہ ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا