بی جے پی مقامی لوگوں کے مسائل کے ازالے کے لیے پرعزم: ست شرما

0
116

تالاب تلو منڈل میں عوامی مسائل کئے سماعت،ازالے کیلئے آفیسران سے کی بات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر ست شرما سی اے کے ساتھ بی جے پی تالاب تلو منڈل کے صدر کیشو چوپڑا اور سابق کونسلر نیلم نرگوترا نے تالاب تلو کے لوگوں کی شکایات سنیں۔اس موقع پرمقامی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل اور پینے کے پانی، بجلی اور سڑکوں سے متعلق اپنے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وہیں ست شرما نے ان کے مسائل تحمل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران سے ٹیلی فون پر بات کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ بی جے پی مقامی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عام آدمی کے مسائل کو ایک مقررہ وقت میں حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں بی جے پی مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ عام لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہے، اور ان میٹنگوں کے ذریعہ، بی جے پی لیڈر عوام کے مسائل سننے کے قابل ہوتے ہیں۔وہیںکیشو چوپڑا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر زیادہ سے زیادہ مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے اجلاس علاقے کے لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کے حل میں بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا