کھٹانہ نے حکام کو عید الاضحی پر سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

0
216

کئی وفود نے کی ملاقات، اپنے علاقوں میں پانی اور بجلی کے مسائل کو اٹھایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مختلف وفود نے ہفتہ کو سینئر بی جے پی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) غلام علی کھٹانہ سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں میں پانی اور بجلی کے مسائل کو اٹھایا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کھٹانہ نے انتظامیہ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے محکمہ جل شکتی، پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر افسران سے کہا کہ وہ عیدالاضحی کے آنے والے تہوار کے موقع پر بجلی اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
رکن پارلیامن نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ چیک کریں کہ تہوار کے دن ضروری اشیاء جیسے چکن، مٹن وغیرہ کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں اور بازار میں تازہ اشیاء فروخت ہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔کھٹانہ نے کہاکہ محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ مساجد میں اپنے سٹال قائم کریں تاکہ مذہبی مقامات پر نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے کمیونٹی کے اراکین کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جن علاقوں میں پانی کی مناسب فراہمی ممکن نہ ہو وہاں پانی کے خصوصی ٹینکرز کو کام میں لایا جائے۔کھٹانہ نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا