سماجی جرائم کی سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے

0
122

سانبہ پولیس نے2 شرپسند تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ پولیس نے تھانہ بڑی برہمنہ کے دائرہ اختیار میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو تیز دھار ہتھیار (ٹوکا) برآمد کیے ہیں۔واضح رہے تھانہ بڑی برہمنہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بڑی برہمنہ کی سربراہی میں ناکہ کالا گیٹ بڑی برہمنہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا۔وہیںچیکنگ کے دوران، دو بدمعاشوں کے قبضے سے دو تیز دھار ہتھیار (ٹوکا) برآمد ہوئے ہیں جن کی شناخت ہیپی چب ولد جوگندر سنگھ اور ارون سنگھ ولد دھیان سنگھ ساکن سمیل پور تحصیل بڑی برہمنہ ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔وہیںدونوں شرپسندوں کو گرفتار کر کے تیز دھار ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 75/2024 پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا