چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر انیس الطاف نبی نے محکمہ صحت کو پیش کیا آخری سلام 

0
190
 سبکدوش آفیسر کے اعزاز میں ضلع ہسپتال پونچھ میں شاندارالوداعیہ جبکہ بہروٹ راجوری میں والہانہ استقبالیہ
منظورحسین قادری
چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی مجموعی نگرانی میں سابق چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر انیس الطاف نبی کی محکمہ صحت سے سبکدوشی پر ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے اعزاز میں شاندار الوداعیہ کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر ملازمین نے ڈاکٹر انیس الطاف نبی کی محکمہ صحت تئیں  خدمات کو سراہا اور موصوف کے ادبی گھرانے کی ستائش کی وہیں بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری نے شان وشوکت اور پرخلوص ماحول معززشہریوں کے ہمراہ الوداع کیا
 یہ قافلہ  براستہ دیرہ کی گلی بہروٹ راجوری وارد ہوا جہاں نشیمن خاص بہروٹ راجوری میں رفقاء واحباب نے والہانہ استقبالیہ پیش کیا اور اعلیٰ پیمانہ پر ضیافت کے انتظامات کے ساتھ مہمان نوازی کی  اس موقع پر ڈاکٹر انیس الطاف نبی کے اہل وعیال کنبہ برادری کے افراد بالخصوص ڈاکٹر نگینہ ککوثر چچازاد ڈاکٹر ؒخالد منصور برادر صغیر فاروق فرید نبی اور پسران آمین الطاف نبی اور ابدال الطاف نبی نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا یادرہے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس الطاف نے  کہا  کہ ہم ایک الحاج  غلام نبی شاہباز شاہبلوت( ریٹائرڈ پرنسپل)  الحاج عبدالرشید فدا( ریٹائرڈ) اور عبدالسلام بہار کے خاندان کے چشم وچراغ اور ان کے نقوش راہ پر چل کر سماجی خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  ادب وسخن کو فروغ وتقویت دینے کے لئے کام ریں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا