ملک میں منشیات مخالف کاروائیاں قابل ستائش !

0
314

ملک گیر نشہ مکت ابھیان کے چلتے ملک بھر میں منشیات مخالف جو بھی کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں وہ قابل تعریف اور مثالی ہیں ۔وہیں گزشتہ روزہ بحرہ ہند میں تعینات نیوی اور گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ہاتھ آئی جب ان ٹیموں نے ایک مشترکہ کارروائی میں بحر ہند میں تقریباً 3300 کلوگرام ڈرگس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ وہیں اگر کہا جائے تو یہ ملک میں مقدار کے لحاظ سے سب سے زیادہ آف شور ضبطی ہے اور اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے جس میں ملک میں چرس یا حشیش کی سب سے زیادہ ضبطی شامل ہے۔جبکہ اس معاملے میں پانچ مشتبہ غیر ملکی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اطلات کے مطابق بیورو کو معلوم ہوا تھا کہ ایک غیر ملکی ماہی گیری کی کشتی، جو غیر رجسٹرڈ ہے اور جس میں کوئی اے آئی ایس نصب نہیں ہے، 3000 کلوگرام سے زیادہ منشیات اور 5-7 غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ہندوستانی پانیوں میں آ رہی تھی۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تمل ناڈو سے آنے والی یہ ماہی گیر کشتی 27 فروری کی شام کو ہندوستانی علاقائی پانیوں کے اندر ایک خاص مقام پر مشتبہ ممنوعہ سامان کو پہنچا دے گی۔وہیںاس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن ’ساگر منتھن ایک‘ شروع کیا گیا۔جبکہ اس آپریشن کیلئے بیورو، نیوی اور گجرات اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔بیورو اور گجرات اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے بحریہ کی مدد سے منگل کی صبح ایک مشکوک جہاز کو روکا جس سے ضروری کارروائی کیلئے ہندوستانی جنگی جہاز کے ذریعے اس جہاز اور عملے کو پوربندر لے جایا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد پانچ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے پاس کوئی شناختی کاغذات نہیں تھے۔ وہیںکشتی سے 3110 کلو گرام چرس ،حشیش، 158.3 کلو گرام کرسٹل پاؤڈر میتھ اور 24.6 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ وہیں کہا جائے تو یہ اپنے آپ میں ملک میں منشیات کے خلاف ایک بڑا آپریشن تھا جو کامیاب بھی رہا ۔وہیں اس سلسلہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ،نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مشترکہ آپریشن میں تین ہزار کلو منشیات کی ضبطی پر سوشل میڈیا پر شائع اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں ۔ انہوں نے اس کامیابی پر این سی بی، بحریہ اور گجرات پولس کو مبارکباد بھی دی ہے ۔ تاہم اس میں کوئی شک نہیں جس طریقے سے مشترکہ ایجنسیوں نے یہ آپریشن انجام دیا یہ ایک بڑا اور کامیاب آپریشن تھا ، اور اس کیلئے این سی بی، بحریہ اور گجرات پولس واقعی ہی مبارکباد کے مستحق ہیں۔وہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کہ چاہئے کہ وہ ملک کو منشیات سے پاک کرنے اور نشہ مکت بھارت ابھیان کو عملی جامع پہنانے کیلئے اس طرح کی مزید نہ صرف کاروائیاں انجام دیں بلکہ خصوصی اسکواڈ تشکیل دے جو منشیات کی روک تھام کیلئے کام کرے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا