تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ بند

0
246

سری نگر،//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پرجمعرات کی صبح سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جمعرات کی صبح سے جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا