’مشن مارچ 2024 ء تک پورا کیا جائے گا‘

0
230

چیف سیکرٹری نے ریکارڈ وقت میں 75فیصد ایف ایچ ٹی سیز کے سنگ میل تک پہنچنے کیلئے جل جیون مشن کی تعریف کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یو ٹی جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے تمام فیلڈ فنکشنز اور انتظامی عملے کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے جے اینڈ کے یو ٹی میں 75 فیصد تک فنکشنل ٹیپ واٹر کنکشن ( ایف ایچ ٹی سیز ) فراہم کرنے کا بڑا سنگ میل حاصل کیا ۔ ان باتوں کا اظہار چیف سیکرٹری نے جے جے ایم کی 7 ویں اپیکس کمیٹی کی صدارت کے دوران کیا جس میں محکمہ جل شکتی کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ریونیو ، ڈپٹی سیکرٹری جے جے ایم حکومت ہند ، ایم ڈی جے جے ایم ، سیکرٹری جے ایس ڈی ، ڈائریکٹر دیہی ترقی ، جل شکتی محکمہ کے چیف انجینئرس کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ مشن نے 2022 سے تیزی سے کام کیا ہے جب اس کی پیش رفت زیادہ حوصلہ افزاء نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اوپر سے نچلی سطح تک بہتر اہم آہنگی اور تال میل سے مشن آسانی سے آگے بڑھا ہے اور مطلوبہ نتائج حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا کام یو ٹی میں اپنی نوعیت کا پہلا کام ہے جہاں اس مشن کے تحت یو ٹی میں تقریباً 12000 کروڑ روپے کے کاموں کو انجام دیا جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی بروقت رہنمائی ، نگرانی ، صلاحیت سازی اور ہینڈ ہولڈنگ کے ذریعے مشن نے اس کام کو انجام دیا ۔چیف سیکرٹری نے یاد دلایا کہ پچھلے سال 31 مارچ سے جب الاٹ کئے گئے کاموں کا تناسب محض 261 ( 4 فیصد ) تھا اور شروع کئے گئے کام صرف 197 ( 3 فیصد ) تھے ، مشن آج فخر کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ اس نے 6399 ( 97 فیصد ) کام الاٹ کئے ہیں اور کُل 6596 کاموں میں سے 5636 ( 86 فیصد ) کام شروع کر دئیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے تسلیم کیا کہ یہ سفر مشکل تھا لیکن اس محکمے کی موجودہ انتظامیہ کے پختہ عزم نے اسے سب کیلئے دیکھنے کے قابل بنا دیا ہے ۔ انہوں نے زمین پر معیاری کام کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر پی آر آئی کے ممبران اور پانی کمیٹیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس مشن کے تحت کئے گئے کاموں کا پری آڈٹ کرائے تا کہ کاموں کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کو دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری انتظامی منظوری اور تکنیکی منظوری کے حصول کے بعد ای ٹینڈرنگ اور ڈیجٹل ادائیگیوں کے ذریعے یقینی بنائی گئی غیر معمولی شفافیت درحقیقت اس کام کو آسان بنا دے گی ۔ چیف سیکرٹری نے مشن سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک آن لائن درخواست تیار کریں تا کہ اس کے تحت مکمل کئے گئے کاموں کے بارے میں لوگوں کی رائے معلوم کی جا سکے ۔ انہوں نے گتی شکتی پورٹل پر ایک پرت لانے پر زور دیا جس میں اس مشن کے تحت رکھے گئے اثاثوں اور پائپ نیٹ ورک کو نامزد کیا جائے ۔ انہوں نے مقامی لوگوں خاص طور پر خواتین اور اسکول جانے والے بچوں کی مسلسل ہینڈ ہولڈنگ اور صلاحیت کو نکھارنے کیلئے بھی کہا ۔ تا کہ اس ملک گیر مشن کے طے شدہ پیرا میٹرز کے مطابق پانی کی مقدار اور معیار کو فراہم کیا جا سکے ۔ اپنی پرذنٹیشن میںایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی مسٹر شالین کابرا نے میٹنگ میں بتایا کہ مشن وقت پر تجدید شدہ ڈیڈ لائنوں کو پورا کرنے کیلئے سرعت سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کام کی اس رفتار سے محکمہ سال کے آخر تک یو ٹی میں 95 فیصد ایف ایچ ٹی سیز اور مارچ 2024 تک مشن کی مکمل تکمیل کیلئے تیار ہے ۔ مزید براں اجلاس کو بتایا گیا کہ 33000 خواتین کو پانی کے معیار کو جانچنے اور ڈبلیو کیو ایم آئی ایس پورٹل کے ذریعے آن لائن نتائج کی اطلاع دینے کیلئے فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس ( ایف ٹی کیز ) کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا