پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی نے سندر بنی میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

0
168

بنیادی سہولیات اور خدمات عام لوگوں تک موثر اور بروقت پہنچائی جائیں:شلیندر کمار
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍عوامی بہبود کیلئے وابستگی سے متعلق پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شلیندر کمار نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کے ساتھ سندر بنی میں جنتا دربار کی صدارت کی ۔ اس تقریب نے حکومت اور عوام کے درمیان براہ راست بات چیت کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں کئی اہم مسائل کو حل کیا گیا ۔ اس دلچسپ سیشن کے دوران بہت سے اہم مسائل کو سامنے لایا گیا ۔ ان میں سرحدی پنچائتوں میں اندرونی رابطے کا فقدان ، بیری پٹن میں جے کے بینک کی برانچ کھولنا ، منریگا کے مواد کی ادائیگی ، ہر پنچائت میں تعمیر کئے جانے والے کھیلوں کے اسٹیڈیم ، پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت چھوڑے گئے اہل مستفدین کو شامل کرنا وغیرہ شامل ہے ۔ تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر سندر بنی راجندر شرما ، ڈی ڈی سی ممبر سیری سنگیتا شرما ، ڈی ڈی سی ممبر درہال اقبال ملک ، بی ڈی سی کالا کوٹ بابو خان ، بی ڈی سی سندر بنی ارون شرما ، سرپنچوں ، پنچوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کچھ دیگر مسائل میں مختلف اسکیموں کے تحت فنڈز کی منظوری ، پانی کی بے قاعدگی ، جے جے ایم کے تحت کاموں کی تیزی سے تکمیل ، پنچائت ٹھنڈا پانی میں ایک ویٹر نری سنٹر کی منظوری ، پنچایت گھر بتھل بی تک سڑک کی تعمیر ، ایس ڈی ایچ سندر بنی پر زیر التوا کام کی تکمیل ، جی ڈی سی سندر بنی میں لڑکیوں کے ہوسٹل کی تعمیر ، ٹھنڈا پانی سے تریٹھ تک سڑک اور سلہری پر پل کا کام مکمل کرنا ، منگلا ماتا مندر سے پیر شلکھ زیارت تک سڑک کی تعمیر ، اضافی سرحدی بنکروں کی منظوری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ راجوری میں جنتا دربار میں اپنی تقریر کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے مقامی کمیونٹی کی طرف سے سامنے لائے گئے اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بنیادی سہولیات اور خدمات عام لوگوں تک موثر اور بروقت پہنچائی جائیں ۔ انہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ مسٹر شلیندر کمار نے راجوری کے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے اپنے اٹل عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندر بنی میں یہ جنتا دربار عوام کے ساتھ براہ راست منسلک ہونے ، ان کی ضروریات کو سمجھنے اور کمیونٹی پر مثبت اثر ڈالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے حکومت کی لگن کا ثبوت ہے ۔ اس تقریب نے ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اجتماعی کوششوں کا مظاہرہ کیا ۔ عوامی دربار میں اے ڈی ڈی سی ، ڈی ایف او نوشہرہ ، اے ڈی سی سندر بنی ، اے ڈی سی کالا کوٹ ، سی پی او ، پی او آئی سی ڈی ایس ، اے سی ڈی ، اے سی پی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا