شیتل نندا نے ضلع سانبہ میں عوامی دربار منعقد کیا

0
170

کہاعوامی مسائل اور جائز مطالبات کو فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کی توجہ میں لایا جائے گا
لازوال ڈیسک

سانبہ؍؍کمشنر سیکرٹری سماجی بہبودشیتل نندا نے آج ایک عوامی دربار منعقد کرنے کے لئے ضلع سانبہ کا دورہ کیا۔ اس تقریب کا مقصد ضلع میں لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو حل کرنا تھا۔کمشنرسیکرٹری نے سانبہ کے اپنے دورے کا آغاز بلاک سانبہ کی پنچایت دیانی میں منعقد’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ پروگرام میں شرکت سے کیا۔ تقریب کے دوران اُنہوں نے سنکلپ یاترا کا حلف لیا اور محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے مستحقین میں زمین کی پاس بکس بھی تقسیم کئے اور ضلع میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اور غیر معمولی کھلاڑیوں کو اسناد پیش کئے۔کمشنر سیکرٹری نے ’’میری کہانی، میری زبانی‘‘اقدام کے ایک حصے کے طور پر مختلف سرکاری فلیگ شپ پروگراموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی جنہوں نے اپنی کہانیوں کا اِشتراک کیا۔ اِس موقعہ پرسکولی بچوں کی جانب سے ایک ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔شیتل نندا نے بچوں کی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مستحقین میں چائلڈ کیئر کٹس بھی تقسیم کیں۔ اُنہوں نے چائلڈ لیبر کوروکنے کے لئے ایک ٹیم کی تشکیل کی ہدایت دی اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سانبہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں چائلڈ لیبر سے نمٹنے کے لئے کسی بھی معاملے کی کڑی نگرانی کریں۔مزید برآں ،کمشنرسیکرٹری نے چک جھنگیاں میں آنگن واڑی سینٹر کا دورہ کیا ۔پانی سمیتی کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے 12 دیہات اور 8 پنچایتوں کے ممبران کو ان کے گائوں ہر گھر جل کو سرٹیفائیڈ بنانے میں ان کے تعاون پر ابھی نندن پطرس سے نوازا گیا۔بعد ازاں ،عوامی دربار منعقد ہوا جہاں کمشنر سیکرٹری نے کارروائی کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش اور ضلع اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران، پی آر آئی ممبران اور مختلف وفود نے بھی شرکت کی۔عوامی دربار کے دوران کئی مسائل اٹھائے گئے جن میں شہری مسائل، پانی کی فراہمی، دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات، انفراسٹرکچر کی ترقی، آبپاشی سہولیات، غیر قانونی کان کنی، سڑکوں سے رابطہ اور پی ایچ سیز اور کھیل کے میدانوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے تمام اَفراد اور وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل اور جائز مطالبات کو فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کی توجہ میں لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا