’ہم چٹان کی طرح کھڑے ہیں‘

0
143

منقسم طاقتوں کیلئے ریاست جموں وکشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے:دوندر رانا
لازوال ڈیسک

جموں بلاک سطح پر پارٹی کارکنان سے یہا ں ایک تقریب میں جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دوندر سنگھ رانا نے منقسم طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کے پیش نظر عوام جموں کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ ایسی منقسم طاقتوں کے سامنے ایک بہادر اور متحد فرنٹ کی ضرورت ہے ۔موصوف نے کہاکہ ریاست میں منقسم طاقتوں کیلئے کوئی جگہ نہ ہے جبکہ نیشنل کانفرنس ایسی منقسم طاقتوں کے خلاف ایک چٹان بن کھڑی رہی ہے ۔رانا نے جموں کی عوام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے منقسم طاقتوں کو الگ تھلگ کر کے ایک کناے پر رکھ دیا ہے ۔اس دوران انہوں نے امن اور بھائی چارہ کو زق پہنچانے والے عناصر کی مذمت کی اور کہا کہ ایسی طاقتیں امن اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے والی ہیں۔موصوف نے کہا کہ سیکولر طقتوں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ مذہب ،ذات پات کے نام پر جو لوگوں کو تقسیم کرنے میں محو ہیں انکے ایجنڈے کو نیشنل کانفرنس ریاست جموں و کشمیر میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست جموں و کشمیر کو سالمیت، امن اور شانتی کو گہوارا دیکھنا چاہتے ہیں ۔صوبائی صدر نے اس دوران منقسم طاقتوں کے خلاف لڑنے کا بھی عزم کیا ۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے امن اور ہندو، مسلم، سکھ اتحاد اور پارٹی پالیسیوںکو ریاست کے کونے کونے تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ جموں پونچھ اور ادھمپور کٹھوعہ لوک سبھا نشست پر کانگریس امیدواروں کی کامیابی میں بھی اہم کردوار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا