خواتےن کے اےمپاورمنٹ کے لئے 8مارچ کوانٹرنےشنل وومنس ڈے منانے کی ڈاکٹر سرورعرفانہ کی اپےل

0
64

ےو اےن اےن
بےدر//ڈاکٹر سرورعرفانہ کنوےنر ےاران ِ ادب لےڈےز ونگ بےدر نے اےک صحافتی نوٹ جاری کرتے ہوئے مسلم اداروں ، اور خصوصاً خواتےن کے اداروں سے اپےل کی ہے کہ وہ 8مارچ بروزجمعہ ”بےن الاقوامی ےوم خواتےن“ منائےں۔ اس موقع پر کئی اےک کام انجام دئے جاسکتے ہےں۔ خواتےن کی عصمت وعفت کی حفاظت کے لئے حلف لےاجاسکتاہے۔ خواتےن کے فرائض کے ساتھ ساتھ اس کے حقوق پر مضامےن لکھے جائےں۔ خواتےن جمع ہوں اور اےک مشاعرہ منعقد کرےں جس مےں خواتےن کی اہمےت کو اجاگر کےاجائے۔ ہمہ لسانی مشاعرہ کاانعقاد بھی عےن ممکن ہے۔ اسکولوں اور کالجس مےں طالبات کے ساتھ ”انٹرنےشنل وومنس ڈے“مناےاجائے۔ اپنے معاشرے مےںنماےاں خدمات انجام دےنے والی لڑکےوںخواتےن کوتہنےت پےش کی جائے۔ غرےب خواتےن کی مدد کرےں۔اہل قلم سے مےری گذارش ہے کہ وہ دستور ہند اور دےگر دساتےر مےں خواتےن کو دئے گئے مقام پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے اپنے تحقےقی مضامےن سپرد قلم کرےں۔ حالت حمل مےں لڑکےوں کے قتل کے خلاف آوازاٹھائی جائے۔ اپنے مسائل کے حل کے لئے ضلع انتظامےہ ضلع پنچاےت تحصےلدار وغےرہ کو مےمورنڈم دےاجاسکتاہے۔ محترمہ سرورعرفانہ نے مذہبی حوالے سے بتاےاکہ عالمات اپنی دعاو¿ں مےں خواتےن کی سربلندی اور مظلوم خواتےن کوحق ملنے کی دعا ضرور کرےں۔ ”بےن الاقوامی ےوم خواتےن “ کااےک مطلب دنےا مےںجہاں کہےں خواتےن مظلوم ہیں، ان خواتےن کے ساتھ اظہار ےگانگت ہے اور خواتےن کے امپاورمنٹ کے لئے خود خواتےن کو اٹھ کھڑے ہونا ہے۔ مجھے امےد ہے سب اپنے لئے ،اپنی بہنوں کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گی۔ لےکن مےں ےہ کہے بغےر نہےں رہوں گی کہ بےن الاقوامی ےوم خواتےن کے موقع پر رےمپ پر واک کرنا اور واک کرتے ہوئے اپنی پوشےدہ خوبصورتی کو غےر مردوں کے سامنے عےاں کرکے ان سے ستائش حاصل کرنا اس عمل سے مسلم خواتےن خود بھی بچےں ۔اور اپنے بچوں کو بھی بچائےں۔عورت ماں ہے ، بہن ہے، بےوی ہے ، بےٹی ہے ۔ بازار کاکوئی کھلونا نہےں ہے کہ جوکسی کادل بہلاتی پھرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا