مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما و سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے اپنے ایک بیان میں موجودہ گورنر انتظامیہ سے کہا ھے کہ وہ کشتواڑ کے ان خوبصورت مقامات کو جو مڑواہ واڑون دچھن پاڈر چھاترو بونجواہ ناگسنی سرتھل وغیرہ میں موجود ہیں کو جلد سے جلد سیاحتی نقشے میں لاے جانے کو یقینی بنایں کچلو نے کہا کہ قدرت نے ان مقامات کو اتنا خوبصورت بنایا ھے کہ جو شخص انہیں ایکبار دیکھتا ھے تو وہ بار بار انہیں دیکھنے کی تمنا رکھتا ہے قدرتی آبشار کل کرتی ندیاں آسمان سے جیسے محو گفتگو مختلف انواع کیاشجار چھوٹے بڑے سرسبز میدان میٹھے ٹھنڈے چشمے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں کچلو نے کہا کہ ضلع کشتواڑ جموں وکشمیر کا پسماندہ وپہاڑی ضلع ہے جسکی ترقی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ھے تاکہ یہ خوبصورت مقامات عوام خصوصاً سیاحوں کی نظروں میں آسکیں اور وہ انہی علاقوں کی طرف رجوع کرنا شروع کریں کچلو نے کہا کہ دور دراز علاقے ہونے کی وجہ سے ابھی تک نظر انداز رھے سابق عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں جو کچھ ہوسکا تھا وہ کیا گیا لیکن بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ھے جو اب دی جانی چاہیے۔