کسلیاں میں مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت

0
0

سجاد غنی لون کی قیادت میں جموں کشمیر میں حکومت ہو گی: ریدھم سنگھ
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس پارٹی کے ریاستی نائب صدر یوتھ ونگ انجینئر ریدھم سنگھ کی قیادت میں سرحدی ضلع پونچھ میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق انجینئر ریدھم نے کہا کہ اسمبلی اور ڈی ڈی سی انتخابات میں پونچھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والے عبدالرشید چوہان، حاجی نور دین، محمد رفیق ٹھاکریا، محمد صادق ٹھاکریا، محمد قبیر، مقبول حسین، محمد لطیف سمیت ان کے درجنوں دیگر حامی اپنی اپنی پارٹی چھوڑ کر پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں۔ جن کا خیرمقدم انجینئر ریدھم سنگھ نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کیا۔ نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے پارٹی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ وہ پارٹی کی بہتری کے لئے انتھک محنت کریں گے۔ نئے شامل ہونے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ریدھم سنگھ نے کہا ہے کہ دیگر تمام علاقائی سیاسی جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں اور جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس صرف کشمیری عوام کی امید ہے جو سجاد غنی لون کی متحرک قیادت میں جموں و کشمیر کی قیادت کر سکتی ہے۔ انجینئر ریدھم سنگھ کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر کیپٹن جسپال سنگھ، یوتھ لیڈر محمد شعبان، عمران کوہلی، امتیاز کھوکھر، ارشد احمد اور دیگران بھی موجود تھے، جنہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے لیڈروں کا خیرمقدم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا