تالاب کھٹیکاں علاقہ میں محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی

0
0

جموں مسلم فرنٹ اور دوکاندار یونین کا احتجاجی مظاہرہ
لازوال ڈیسک
جموں ´//جموں مسلم فرنٹ اور دوکاندار یونین تالاب کھٹیکاں نے مشترکہ طور پر آج یہاں تالاب کھٹیکاں میں پانی کی سپلائی کو لیکر احتجاج کیا ۔ جبکہ اس دوارن دونوں تنظیموں کے لیڈران بھی موجود رہے جن میں قاضی عمران صدر جموں مسلم فرنٹ ، مبریز خان صدر دوکاندار ایسو سی ایشن اور ان کے علاوہ محسن سلاریہ ، جہانگیر بھٹ ، محمد اشرف اور دیگر مقامی لوگوں نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے پانی کی سپلائی کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا ، جبکہ تالاب کھٹیکاں علاقہ میں پانی کی سپلائی کی کافی پریشانی چل رہی مختلف جگہوں سے پائپیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، جبکہ آئے دنوں جموں میں دربار بھی موجود ہے جس کی وجہ سے جموں اور بالخصوص تالاب کھٹیکاں علاقہ میں مسجد شریف ہونے کی وجہ سے کافی بھیڑ رہتی ہے لیکن با وجود اس کے محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی سے پانی کی سپلائی صحیح طرح سے نہیں کی جاری ہے جس کے وجہ سے مقامی لوگوں اور ہوٹل والے حضرات کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔تاہم اس سلسلہ کو لیکر جموں مسلم فرنٹ و دیگران نے انتظامیہ سے اس مسئلے کا فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا