مرکزی بجٹ دراصل ٹیکس حاصل کرکے خزانے بھرنے کا بجٹ ہے : محبوبہ مفتی

0
0

سری نگر،.//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ دراصل ٹیکس حاصل کرکے خزانے بھرنے کا بجٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بجٹ میں بے روزگاروں ، کسانوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
وحیدر الرحمن پرہ کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ سرکار انتقام گیری سے کام لے رہی ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
محبوبہ مفتی نے کہاکہ مرکزی بجٹ سے پورے ملک کے لوگ مایوس ہوئے ہیں اور اس میں عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکس حاصل کرکے خزانے بھرنے کا بجٹ ہے اور لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے ۔
اوسط درجے کے لوگوں کے لئے اس بجٹ میں کوئی سہولیت نہیں دی گئی ہے۔
پی ڈی پی صدر نے وحیدرالرحمن پرہ کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءکو اس بارے میں کوئی انفارمیشن نہیں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صرف تاریخ پے تاریخ دی جارہی ہیں جس وجہ سے یوتھ لیڈر کے اہل خانہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وحیدالرحمن پرہ پر کی گئی کارروائی خود بخود سزا بن رہی ہے اور یہ کہ ایک دفع ضمانت ملنے کے باوجود بھی اُنہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ وحید پرہ کو اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے اور یہ کہ گواہوں کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا ہے جو انتقام گیری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا