ایس پی کو لال ٹوپی بھی نہیں بچا سکتی:راج ناتھ

0
0

پیلی بھیت// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کو گذشتہ پانچ سالوں کے اندر ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر یوگی حکومت کی واپسی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کی نیا ڈوب رہی ہے اور اب اسے اس کی لال ٹوپی بھی نہیں بچا سکتی۔ایس پی کا اب کوئی سہارا نہیں ہے۔
طے شدہ وقت سے تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے راجناتھ نے اگروال آڈیٹوریم میں چار اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 میں جب یوگی حکومت بنی تب یوپی کی معیشت 11لاکھ کروڑ روپئے تھی جو اب بڑھ کر 21لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔جب جب یوپی میں بی جےپی کی حکومت بنتی ہے ترقی’یوگ آسن‘کرنے لگتی ہے۔
سماج وادی پارٹی پر ذات پات و مذہب کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جب ایس پی اقتدار میں آتی ہے تو غنڈہ گردی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ وہ ذات اورفرقے کے نام پر سیاست کرتی ہے۔ مجرمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کسی مخصوصی ذات پر تبصرہ نہیں کررہا ہوں لیکن جب اپوزیشن کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کی عزت تارتار ہوتی ہے۔ جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔وہ ہندومسلم کی سیاست کرنے میں یقین کرتی ہیں۔
بی جے پی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جیور میں جو ائیر پورٹ بنایا ہے اس سے دنیا میں شان برھی ہے۔ اب دنیا کے ہوائی جہاز وں کی مین ٹیننس جیور میں ہوسکے گی۔ ہمیں اب دوسرے مملک کی پناہ نہیں لینی پڑے گی۔ اس سے ہمارا معاشی ڈھانچہ مضبوط ہوا ہے۔ ہم خودکفیل ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا