حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصول پر چل رہی ہے: بی جے پی

0
0

نئی دہلی،// وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے غریبوں، قبائلیوں، پسماندہ طبقات، خواتین اور عوام کے دیگر کمزور طبقات کی ترقی کر رہی ہے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کرائی جار رہی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہریش دویدی نےبدھ کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند نے 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےحکومت کے ترقی کے فارمولے کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ کس طرح ملک میں تمام طبقات کے مفادات کے لیے بلا تفریق کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے ان کے لیے 10 کروڑ بیت الخلا بنائے، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت دو کروڑ لوگوں کو گھر فراہم کیے، پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت غریبوں کے لیے 5 کروڑ رسوئی گیس کے کنکشن دلائے۔ اسی طرح آیوشمان اسکیم کے تحت 50 کروڑ لوگوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔
مسٹر دویدی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت نے کورونا وبا کے دوران غریبوں کو مفت راشن فراہم کیا ہے اور وباکے پیش نظر اس اسکیم کو مارچ تک بڑھا یا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا