کرایے کے نام پر صارفین کو کیا جارہا ہے پریشان

0
0

محکمہ جل شکتی کی من مانی باعث تشویش :شہباز مرزا
لطیف ملک
گول ؍؍گزشتہ روز محکمہ جل شکتی گول کی جانب سے سوشل میڈیا پر صارفین کیلئے ایک اطلاع جاری کر دی گئی جس میں محکمہ متعلقہ نے صارفین کو سات دنوں کے اندر اندر واٹر ٹیکس جمع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سردی کے اِن مشکل ایام اور کورونا کے پیش نظر جہاں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے وہیں محکمہ جل شکتی کے اِ س حکم نامے کو گول کے سماجی و سیاسی کارکنان نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ متعلقہ کی جانب سے اِس مشکل وقت میں ایسا حکم نامہ جاری کرنا ڈکٹیٹرشپ کا کھلا ثبوت ہے ۔اور کرایہ کے نام پر صارفین کو پریشان کرنے کا ایک افسوسناک اقدام ہے جس کی ہم شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔ سیاسی و سماجی کارکنان نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مشکل ایام میں اِس طرح کے احکامات جاری کرنے سے پرہیز کیا جائے اور جو حکم نامہ محکمہ متعلقہ نے جاری کیا ہے اْس کی مدت کو بڑھایا جایا تاکہ صارفین کو کرایہ وصول کرنے میں اسانی ہوسکے۔ ایک نوجوان سماجی کارکن شہباز مرزا نے محکمہ جل شکتی کے اِس اقدام کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے محکمہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ محکمہ جل شکتی جس ’’شکتی‘‘ کیساتھ کرایہ وصولی میں سنجیدہ ہے اِسی سنجیدگی کا مظاہرہ اگر صارفین کو پانی سپلائی دینے میں کیا جاتا تو شائد ہی صارفین کی جانب سے اج تک کرایہ بقایا نہ رکھا گیا ہوتا۔ مرزا کا کہنا تھا کہ سال بھر الگ الگ علاقوں میں پانی کی بے ڈھنگی سپلائی کو لیکر لوگوں کا احتجاج رہتاہے لیکن پھر بھی محکمہ اْن لوگوں سے کرایہ وصول کرنے کی دعویداری کرتے ذرا بھی شرم محسوس نہیں کرتا۔ مرزا کہا مزید کہنا تھا کہ محکمہ متعلقہ جن علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کر بھی رہا ہے لیکن حقیقی معنوں میں وہ پانی نہیں بلکہ زہر ہے، خوضوں میں صفائی ستھرائی کا کوئی معمول نہیں ہے۔ مرزا کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں کئی بار ایسی خبریں میڈیا کی زینت بنیں کہ جن جگہوں سے محکمہ صارفین کو پینے کا پانی سپلائی کرتا ہے اْن جگہوں پر کسی قسم کی باڑ بندی نہ ہونے کے باعث لوگوں کے مال مویشی پانی نوش فرماتے ہیں،کہیں کہیں حوضوں میں تو بے شمار کیڑے مکوڑے ، سانپ ، بچھو اور چوہے مردہ پڑے ہوئے ہوتے ہیںاور وہیں زہر الود پانی صارفین کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ اِس لئے محکمہ کو چاہیے کہ وہ احکامات صادر کرنے سے قبل اپنی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں ، صارفین کرایہ دینے سے انکاری نہیں ہیں لیکن ایسے مشکل ایام میں مختصر وقت میں کرایہ ادا نہ کرنے کی پاداش میں پانی کا کنکشن کاٹ دینے کی دھمکی محکمہ کی ڈکٹیٹر شپ اور صارفین کو خوامخواہ تنگ طلب کرنے کی افسوسناک حرکت ہے جسے سماج کا ہر فرد ناقابل ِبرداشت قرار دے رہا ہے۔مرزا نے محکمہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ جن علاقوں میں مہینوں بھر پانی کی سپلائی بند رہی ہے اْن علاقہ جات کے صارفین کا کرایہ معاف کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا