کوٹ دھڑا کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

دیہات کی صورتحال بد سے بدتر ہورہی ہے
سید زاہد
راجوری؍؍ جموں و کشمیر کے شہروں کا نام بدل کر سمارٹ سیٹی رکھا جا رہا ہے۔راجوری مقام ضلع سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کوٹ دھڑا بجلی، پانی کی رابطہ سڑک اور سرکاری اسکیموں سے محروم ہے۔کوٹ دھڑا گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے پانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں۔ لیکن ہماری سنوائی نہیں ہورہی۔ تو ہم گھوڑوں پر کلومیٹر دور سے پانی لاتے ہیں۔بجلی کی خستہ حالی سے عوام پریشان ہے۔ بجلی کے کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے تاروں کو سبز درختوں کے ساتھ باندھ رکھا ہے جس سے ہماری جان کو ہمیشہ خطرہ رہتا ہے جس کی وجہ سے بعض حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب رابطہ سڑکوں کی حالت خستہ ہے۔ جو سڑکیں بن چکی ہیں ان کی مرمت نہیں ہو رہی ہے۔۔ جب بھی بارش ہوتی ہے سڑکوں کی حالت نازک ہو جاتی ہے اور تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ بہتا ہوا پانی زراعت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ کوٹ دھڑا کی کے اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا علاقے کی جا نب فوری توجہہ دی جائے ۔ ہمیں سرکار کی جانب سے بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا