ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ ہفتہ وار لاک ڈائون کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت جوکہ ضلع ڈیساسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی جانب سے ایک حکم نامہ زیر نمبر DM/PA/47-8336جاری کیا گیا ہے. جس میں اب ہفتہ وار لاک ڈائون کا نفاذ جمعہ کے دن دوپہر دو بجے سے نہیں بلکہ رات نو بجے سے لیکر پیر کی صبح چھ بجے تک نافذ رہیگا جس دوران تمام غیر ضروری اشیاء کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی جبکہ ضروری اشیاء کی نقل حرکت جاری رہے گی۔جبکہ روزانہ کورونا کرفیو رات کے نو بجے سے لیکر صبح کے چھ بجے تک اسی طرح جاری رہیگا۔یہ نیا حکم نامہ 31 جنوری2022 سے کسی نئے حکمنامے کے جاری ہونے تک لاگو رہے گا۔یاد رہے کہ سابقہ حکمنامے کے مطابق ہفتہ وار لاک ڈائون کا نفاذ جمعہ کے دن دوپہر دو بجے سے لیکر پیر صبح 6بجے تک تھا جس کے بعد اب یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔