انگلینڈ نے چوتا ٹی 20 جیت کر سیریز میں 2-2 سے برابری کی

0
0

بارباڈوس،//کپتان معین علی(63 رن اور 28 رن پر دو وکٹ) کے شاندار ہرفن مولا کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی 20 مقابلے میں ہفتے کو 34 رن سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 سے برابری کرلی۔سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 193 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ اوپنر جیسن رائے نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کے سہارے 52 رن بنائے جبکہ کپتان معین نے صرف 28 گیندوں میں ایک چوکا اور سات چھکے لگاتے ہوئے 63 رن بنائے۔ونڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر نے 44 رن دے کر تین وکٹ لئے۔
ہدف کا تعاقب کا پیچھا کرتے ہوئے ونڈیز کی ٹیم پانچ وکٹ پر 159رن ہی بنا سکی۔ بلے سے دھماکے بعد معین نے گیند سے اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے چار اوور میں صرف 28 رن دے کر دو وکٹ لئے۔معین کو ان کی زبردست کارکردگی کےلئے پلیئر آفٍ دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ونڈیز کی طرف سے سلامی بلے باز کائل میئرس نے سب سے زیادہ 40 رن بنائے جبکہ ہولڈر نے 36 رنز کا تعاون دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا