نگروٹہ حلقہ انتخاب کی شووا پنچائت میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

0
0

بر سر اقتدار آنے کی صورت میں نیشنل کانفرنس علاقائی خود مختاری عطا کرنے کی خواں:دویندر رانا
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں بر سر اقتدار آنے کی صورت میںنیشنل کانفرنس علاقائی خود مختاری کی خواں ہوگی ۔واضح رہے موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں نگروٹہ حلقہ انتخاب کی شووا پنچائت میں کارکنان سے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں ایک ماہ کے اندر علاقائی خودمختاری کیلئے قانون سازی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی خود مختاری سے ہی عوامی خواہشات کو پورا کیا جاسکے گا ۔موصوف نے کہا کہ ستر کی دہائی میں شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کا سنگل لائین ایڈمنسٹریشن کا اہم قدم تھا ۔وہیں صوبائی صدر نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ منقسم طاقتوں سے ہوشیار رہا جائے ۔اس موقع پر کئی لوگوں نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما جن میں بابو رام، شیلو رام، سبھاش چندر، وکاس کمار، ستپال، کالا خان، جیت لال، ترسیم لال و دیگران قابل ذکر ہیںجنکا رانا نے جماعت میں خیر مقدم کیا اور بنیادی سطح پر پارٹی کی مضبوطی کی امید جتائی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا