تباہ کن برف باری ،جنوبی کشمیر میں تیسرے روز بھی معمول کی زندگی درہم برہم

0
0

عوام نے سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے
شاہ ہلال
اننت ناگ//تباہ کن برف باری کے سبب جنوبی ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کو بھی معمول کی زندگی پوری طرح درہم برہم رہی ،جس کے سبب عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے ۔اس بیچ ضلع کے کئی علاقہ جات میں لوگوں نے بجلی،پانی اور سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ضلع کے اچھ بل ماگرے پورہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے علاقہ میں رابط سڑک سے برف نہ ہٹانے کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ لوگوں کو راحت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے ۔بٹہ گنڈ ویری ناگ کی رابطہ سڑک برف سے ہنوز ڈھکی ہے ،جس کے سبب آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہے ۔اُدھر کانچلو کنڈ کے لوگوں نے بھی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے تمام رابط سڑکیں برف سے ہنوز ڈھکی ہے جس کے سبب دردرزہ میں مبتلا خاتون کو کئی کلومیٹر چار پائی پر بٹھا کر اسپتال لایا گیا ۔زملگام ڈورو کے لوگوں نے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کی شکایت کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ لوگ برف کو پگھلا کر پانی استعمال کر کرتے ہیں جس کے سبب مقامی آبادی بیماری میں مبتلا ہو گئی ہے ۔اُدھر ہالپورہ وائلو کے لوگوں نے سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ گذشتہ چار روز سے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔اُنہوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں فوری طور برف ہٹانے کی اپیل کی ہے ۔کانچون کوکر ناگ میں غالیہ برف باری کے نتیجے میں بشیر احمد کھٹانہ کا رہائشی مکان زمین بوس ہو گیا ہے۔جس کے سبب افراد خانہ کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔متاثرین نے انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔اس بیچ ساگام رسوینگ اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے گذشتہ دو روز سے گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہیں ۔محکمہ کے مطابق ترسیلی نظام میں نقص پیدا ہونے کے سبب اسٹیشن سے برقی رو بحال کرنا ناممکن ہوگئی ہے ،تاہم آج شام تک بجلی بحال کرنے کی کوشش جاری ہے ۔انسانی جذبہ کے تحت شاہراہ پر درماندہ ترک ڈرائیوروں کو مفت روشن فراہم کرنے کی غرض سے لیوڈورہ ،ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے لوگوں نے مفت لنگر قائم کرکے درماندہ ٹرک ڈرائیوروں و کنڈیکٹروں میں مفت غذائی اجناس تقسیم کی ہے جس پر درماندہ ڈرائیوروں نے شکریہ ادا کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا