کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا
سیارف خان
منجہ کوٹ ؍؍منجاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک نامور شخصیت اتوار کے روز اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ جن کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکے گا۔مرحوم ایک نیک دل اور لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ۔جنہوں نے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے بہترین کام کئے۔اس موقع پر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر دعائے مغفرت کی۔ جہاں لوگوں نے ان کے فرزند رینج افسر محمد اسحاق چوہدری برادران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردی جتائی۔