مرکزی حکومت جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن نہ کروا کرعوام کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہے :منور چوہان

0
0

ایم شفیع رضوی
جموں ؍؍نوجوان سماجی کارکن منور حسین چوہان نے مرکز کی طرف سے جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن میں تاخیر کئے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جان بوجھ کر جموں کشمیر کی عوام کو حراس و پریشان کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے جموں کشمیر کی عوام بالخصوص نوجوان طبقہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہا ہے ۔عوامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام رکے پڑے ہوئے ہیں۔ افسر شاہی اور رشوت خوری عام ہے مرکز کے زیر اہتمام جموں کشمیر انتظامیہ بھی صرف بی جے پی پارٹی سے وابستہ لوگوں کے ہی کام کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا عام آدمی ہر طرف پریشان حال ہے ،چوہان موصوف نے مرکزی حکومت سے کہا کہ کم از کم اپنے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس کم ازکم اس نعرے کی لاج تو رکھ لو۔ کیونکہ جموں کشمیر میں آپ کا یہ نعرہ جھوٹا ثابت ہوا ہے عام غریب آدمی کا حال بے حال ہے غریب آدمی کو افسران اپنے دروازے تک نہیں پہنچنے دیتے جموں کشمیر میں الیکشن عوام کا جمہوری حق ہے ۔منور چوہان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی طرف سے آئے روز یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ جموں کشمیر کے حالات بالکل درست ہیں اگر حالات درست ہیں تو پھر الیکشن میں دیر کیوں مرکزی حکومت پھر کیوں یہاں کے لوگوں کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے جموں کشمیر کا نوجوان پریشان حال ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لہذا مرکزی حکومت جلد از جلد جموں کشمیر میں الیکشن کروا کر عوامی حکومت کا انتخاب عمل میں لائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا