بہترین نیوزپوٹل ایوارڈ دینے کا فیصلہ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ ؍؍پہاڑی کور کمیٹی کی ڈوڈہ کے 15 ادبی گروپوں کے اتحاد نے مقامی زبانوں میں خبروں اور دیگر نمایاں مضامین کے ذریعے زبان کو فروغ دینے کے لیے چناب ٹائمز پورٹل کے اقدامات کو سراہا ہے۔ کمیٹی نے اس کے مالک اور چیف ایڈیٹر انظر ایوب کی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر صداقت ملک صدر کور کمیٹی نے کہا کہ چناب ٹائمز واحد چینل ہے جس نے ہمیشہ کشمیری بھدرواہی اور سرازی ہزاروں پہاڑی بولنے والوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ کمیٹی نے چناب ٹائمز کو اس کے مستقبل کے عزم کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ کے غیر محسوس ورثے کو مختلف دفعات کے دائرے میں نہیں لایا گیا ہے اور اس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے تمام اسکالرز، محققین، کارکنان کا سابق ڈوڈہ کی مقامی زبان کی تحریک میں شامل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ کمیٹی نے چناب ٹائمز کو مقامی زبانوں کے فروغ اور اس کی نشریات کے لیے اسکی ابتدائی خدمات پر اس سال کے بہترین نیوز پورٹل کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔