بھلیسہ کے بلاک چنگا پنچایت سمائی گوجر بستی میں بار بار لکڑی کا پل لگانے سے عوام ناراض

0
0

لوہے کے پل کا مطالبہ ایل جی مداخلت کریں : عوام
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ بلاک چنگا پنچائت سمائی میں دریا کو پار کرنے کے لیے لکڑی کا پل ہے جو بار بار بوسیدہ ہو جاتا ہے۔ اس متعلق سرکار کو کئی بارجانکاری دی گئی کہ یہاں سے ہرایک پنچائتوں کا راستہ ملتا ہے جیسے سمائی ، تھلورن، چینسر ،انہارڑہ، دوسری طرف چنگا اے ،چنگا بی ،چانٹی ، النی ، کالجاگسر اے ، کے لوگ آتے ہیں اس پل پہ بارہ مہنے لوگوں کی آمدرفت جاری رہتی ہے۔ عوام چاہتی ہے کہ اس پل کو لکڑی کے بجائے آر سی سی ، یا سٹیل میں تعمیر کیا جائے ۔لیکن عوام نے کئی بار اس بارے میں درخواست بھی محکمہ دفتر میں دی لیکن ٹس سے مس بھی نہیں بار بار نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔پنچایتی اجلاس میں ڈسٹک کپپکس بجٹ کے تحت بارہ لاکھ کی لاگت سے پلان میں رکھا گیا تھا لیکن جب پل کی منظوری ہوئی تو بارہ لاکھ سے کم کرکے چار لاکھ میں کام رکھا گیا جس سے وہاں کی عوام کافی ناراض ہے یہ کام کئی برسوں سے اس پل کا اسی طرح سے ہو رہا ہے وہ جلدی ہی بوسیدہ ہو جاتا ہے اس بارے میں بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کے دفتر میں بھی درخواست دی تھی لیکن ابھی تک کوئی بھی جانکاری نہیں ملی ۔ ایل جی انتظامیہ سے فوری توجہہ کا مطالبہ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا