عوام کی بھلائی کے لیے اعلیٰ پیمانے پر تعمیراتی کام کیے جائیں گے

0
0

بدھل کے بہروت میں سرپنچ محمد شبیر افلاطون نے تعمیری کام کا افتتاح کیا
سید زاہد
بدھل ؍؍- بدھل کے باشندوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے سرپنچ گرام پنچائت بدھل محمد شبیر افلاطوں نے آج گرام پنچایت بدھل بہروت میں دو لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ محمد شبیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زیر التواء مطالبہ تھا جو پورا کر دیا گیا ہے۔”یہ میرا فرض ہے کہ آپ سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کروں اور آنے والے دنوں میں اس گرام پنچائت کے ہر وارڈ کو پکی سڑکوں سے جوڑ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ سرپنچ محمد شبیر افلاطون نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس علاقے میں بہت سی سڑکوں کا کام شروع کیا جائے گا جس سے عوام کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور عوام کی بھلائی کے لیے بڑے بڑے تعمیراتی کام کیے جائیں گے۔اس موقع پر الحاج محمد اقبال ٹھگر، ماسٹر محمد منیر فضل، رحمان بٹ، محمد حسین محمد، اور دیگر مقامی لوگ بھی موجود رہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا