پونچھ ضلع میں بھی ویک اینڈ لاک ڈائون بندشیں عائد

0
0

چیف سیکریٹری کے دفتر سے جاری حکمنامے کے عین مطابق عمل درآمد
ماجد چوہدری
پونچھ ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں بڑھتے کورونا معاملات کے پیش نظر بیس جنوری 2021 چیف سیکریٹری جموں و کشمیر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ اب ہفتہ کے آخری دن سے نہیں بلکہ جمعہ کے دن دوپہر دو بجے سے لیکر پیر صبح 6 بجے تک تمام اضلاع میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد رہیگی جس کے عین مطابق ضلع میجسٹریٹ پونچھ شری اندر جیت کی جانب سے بھی ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں اسی طرز پر جمعہ کے دن دوپہر دو بجے سے لیکر پیر صبح 6 بجے تک غیر ضروری نقل بندشیں عائد کی گئی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔حالانکہ جموں ضلع میں جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ضلع میجسٹریٹ جموں کے ساتھ میٹنگ کر جمعہ کے روز پورے دن غیر ضروری نقل حرکت جاری رہی۔ضلع میجسٹریٹ پونچھ کے حکمنامے پر سول انتظامیہ و پولیس نے عمل درآمد کروانے کی غرض سے جمعہ کے روز صبح سے ہی بذریعہ گاڑی اعلان کر لوگوں کو اطلاع دی گئی۔ جس کے پیش نظر بازار میں عام دنوں کے مقابلے کم بھیڑ دیکھنے کو ملی اور دوپہر دو بجے پولیس کی جانب سے دوکانداروں سے دوکانیں بند کرنے کے لیے کہا گیا جبکہ دو بجتے ہی خود بھی دوکانداروں نے دکانیں بند کرنا شروع کردیں تھیں تاہم پولیس نے باقی بازار کو بھی بند کروا کر ضلع میجسٹریٹ کے حکمنامے پر عملدرآمد کروایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا