ُپلوامہ؍؍الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات کے مطابق ملک کے باقی حصوں کے ساتھ پلوامہ میں 25؍ جنوری 2020ء کو 12واں ’’ قومی یوم رائے دہندگان ’’ منایا جائے گا۔اِس برس کی قومی یوم رائے دہندگان تقریبات کا تھیم ہے ’’ اِنتخابات کو شامل ، قابل رَسائی اور حصہ دار بنانا‘‘ اور اِی سی آئی کی ہدایات کے مطابق قومی یوم رائے دہندگان کو کووِڈ ۔19 پرو ٹوکول کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے منایا جائے گا۔اِس بات کا ذِکر کرتے ہوئے کہ رائے دہندگان جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں ۔ قومی یوم رائے دہندگان کا عہد ’’ نیشنل ووٹرس ڈے ‘‘ کی تقریبات کے دوران تمام لوگوں سے کرایا جائے گا۔مختلف محکموں ، آرگنائزیشنوں اور باڈیز کی حوصلہ اَفزائی کی جائے گی کہ وہ قومی یوم رائے دہندگان کے موقعہ پر این وی ڈی عہد کا اِنتظام کریںاور اسے #NVD2022ہیش ٹیگ کا اِستعمال کرتے ہوئے ان کے سوشل میڈیا ہینڈلز / ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عہد کی کاپی بھی تقسیم کی جائے گی۔کووِڈ۔19معاملات میں اِضافے اور اِس کے نتیجے میں سماجی اِجتماعات میں عائد پابندیوں کی وجہ سے قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات اور اس کی اہمیت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ بیداری پید اکرنے کے لئے رائے دہندگان تک پہنچنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو بڑے پیمانے پر اِستعمال کیا جائے گا۔اِس کے علاوہ قومی یوم رائے دہندگان تھیم اور متعلقہ پیغامات پوسٹروں اور بینروں کی شکل میں بھی ڈی اِی او ، اے اِی آر او کے دفاتر میں نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں گے۔