کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو ہٹایا گیا

0
0

بنگلورو،//کرناٹک کے وزیر محصول آر اشوک نے جمعہ کو ویک اینڈ کرفیو کو فوری اثر سے ہٹانے کا اعلان کیا۔ رات کی پابندیاں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی تاکہ کووڈ۔ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
یہ فیصلہ وزیراعلی بسواراج بومئی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (ٹی اے سی) کے اراکین اور صحت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مسٹر اشوک نے کہا کہ یہ فیصلہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی صورتحال اور صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے پر اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ اس دوران حکومت نے اس وبا سے لڑنے میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور ریاست میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیا۔
اس سے پہلے کے حکم میں حکومت نے ویک اینڈ کرفیو کے ساتھ رات کا کرفیو نافذ کیا تھا۔ حکم نامے میں پب، ریستوراں، کلب، ہوٹل اور بارز کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے اور وبا پر قابو پانے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پی) پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ صرف ان لوگوں کو جنہوں نے ٹیکہ لگوایا ہے، احاطے میں آنے کی اجازت ہونے کی بات کہی گئی۔
فی الحال، کرناٹک میں 293231 ایکٹیو کیسز ہیں اور 286000 مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا