آئی سی اے آر نے کرشی وگیان کیندر رام بن کی منظوری دی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی کے انتظامی کنٹرول کے تحت انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ نئی دہلی نے ضلع رام بن کیلئے کرشی وگیان کیندر کو منظوری دی ہے ۔ کے وی کے رام بن کی تجویز سکاسٹ جموں کے حق میں زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے آئی سی اے آر کے پاس طویل عرصے سے زیر التوا تھی ۔ جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی مداخلت اور پروفیسر جے پی شرما وائس چانسلر سکاسٹ جموں کی مشترکہ کوششوں سے گاؤں دلواس میں 117.18 کنال ( 5.859 ہیکٹر ) اراضی نئی کے وی کے کے قیام کیلئے سکاسٹ جموں کو منتقل کی گئی ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سکاسٹ جموں کو ضلع رام بن کے لئے نئے کے وی کے کی منظوری ملنے پر مبارکباد دی ۔ کسان برادری کیلئے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے وی کے رام بن کے کسانوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نئے کے وی کے کے قیام سے کسانوں کو جدید ترین زرعی ٹیکنالوجیز سے براہ راست اور فوری طور پر آگاہی حاصل ہو گی ۔ اس کے علاوہ کسانوں کو فلاحی اسکیموں کے تحت بہتر کوریج ملے گی اور دیہی نوجوانوں کے پاس کاروبار کے بہتر مواقع ہوں گے ۔ پروفیسر جے پی شرما وائس چانسلر سکاسٹ جموں نے اشتراک کیا کہ کے وی کے مربوط کاشتکاری کے نظام کو فروغ دینے ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے اور پروسیسنگ کے ذریعے کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا اور موثر مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے ساتھ اختراعی بازار کے روابط کو فروغ دے گا ۔ پروفیسر شرما نے کے وی کے رام بن کی منظوری میں تعاون کرنے کیلئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندرسنگھ تومر ، لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور سائینس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پی ایم او کا شکریہ ادا کیا ۔ کے وی کے رام بن کی درخواست کی جانچ کیلئے سائٹ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر پی ایل گوتم پرو چانسلر کیرئیر پوائینٹ یونیورسٹی اور سابق وائس چانسلر جی بی پنت یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی پنت نگر ( چئیر مین ) ڈاکٹر راجبیر سنگھ ڈائریکٹر آئی سی اے آر ۔ اے ٹی اے آر آئی لدھیانہ ، کے کے شرما ڈائریکٹر ایگریکلچر سکاسٹ جموں، ڈاکٹر ڈی ایم مخدومی ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر اور ڈاکٹر جاوید اقبال میر سائینسدان نمائندے آئی سی اے آر ، سی آئی ٹی ایچ سرینگر ۔ ڈاکٹر ایس کے گپتا ڈائریکٹر ایکسٹینشن نے سکریننگ کمیٹی کے سامنے ورچول پرذنٹیشن دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا