یواین آئی
نئی دہلی؍؍ریلائنس جیو وائرلیس سروس کے ساتھ ساتھ وائرڈ سروس کے ساتھ براڈ بینڈ زمرے میں سب سے بہترین بن گیا ہے۔ نومبر 2021 میں کمپنی 43.40 لاکھ وائرڈ فکسڈ لائن براڈ بینڈ میں سرفہرست رہنے میں کامیاب رہی ہے ٹیلی کام ریگولیٹر ٹی ا?ر اے ا?ئی کے نومبر 2021 کے لیے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جیو نے وائرڈ فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروس میں سرکاری بی ایس این ایل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جیو تقریباً 43 لاکھ 40 ہزار وائرڈ فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکشن کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد بی ایس این ایل تقریباً 42 لاکھ کنکشن کے ساتھ ہے۔ بھارتی ایئرٹیل 40 لاکھ 80 ہزار کنکشن کے ساتھ تیسرے مقام برقرار رکھا ہے۔اپنے تجارتی آغاز کے دو سال کے اندر ریلائنس جیو کی فائبر سروس نے وائرڈ فکسڈ لائن سروس سیگمنٹ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ نومبر میں ریلائنس جیو نے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار نئے فائبر کنکشن دیے۔ اس کے ساتھ ہی سیگمنٹ کی بڑی کمپنی بی ایس این ایل کے براڈ بینڈ صارفین میں بھی کمی آئی ہے۔ ایرٹیل کے صارفین کی تعداد میں بھی تقریباً 1 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2021 میں وائرلیس اور وائرڈ براڈ بینڈ سیگمنٹ میں ریلائنس جیو کا کل مارکیٹ شیئر 54.01 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ایرٹیل 26.21 فیصد کے ساتھ دوسرے اور ووڈافون-آئیڈیا 15.27 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔