بڈگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

0
0

یواین آئی
سری نگر؍؍وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طورپر پھانسی لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 43 بٹالین میں تعینات بھارت بھائی نامی ایک اہلکار نے بدھ کی شام کو یہاں آر ٹی سی کووڈ سینٹر کے اندر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار نے یہ انتہائی سخت قدم کیوں اْٹھایا یہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کی نسبت متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آر ٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خود کشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا