جموں و کشمیر نے 2 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 ویکسی نیشن کا سنگ میل حاصل کیا

0
0

لفٹینٹ گورنر نے صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائین کارکنوں کی کوششوں کی تعریف کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر نے آج ملک بھر میں جاری کووڈ ویکسی نیشن مہم میں 2 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 ویکسین کی خوراکیں دینے کا سنگ میل حاصل کر لیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائین کارکنوں کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے اس اہم کام کو حاصل کرنے کیلئے سخت جغرافیائی خطوں ، موسم کی خرابیوں اور دیگر رکاوٹوں کا مقابلہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ یو ٹی کے لوگوں کو ان کے تعاون اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے متحد ہو کر نمٹنے کے عزم کیلئے مبارکباد ‘‘ ۔ جے اینڈ کے کووڈ ویکسین کے ساتھ اہل آبادی کو ٹیکہ لگانے میں ریاستوں /یو ٹیز میں سب سے آگے رہا ہے ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے 18 ستمبر 2021 کے اوائل میں کووڈ ویکسی نیشن کی ایک کروڑ خوراکیں مکمل کیں ۔ اس کے بعد 18 اور اس سے زیادہ عمر کے گروپوں میں پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج 14 اکتوبر 2021 کو حاصل کی گئی ۔12 جنوری 2022 کو 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ کی صد فیصد دوسری خوراک کی کوریج حاصل کی ۔ لفٹینٹ گورنر ہفتہ وار بنیادوں پر کووڈ وبائی مرض کے خلاف صحت عامہ کے ردِ عمل بشمول ویکسی نیشن کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ان کی رہنمائی میں تھا کہ یو ٹی حکومت نے نومبر 2021 میں بیداری پیدا کرنے اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کیلئے نچلی سطح پر نافذ کی جانے والی فلیگ شپ اور دیگر سرکاری اسکیموں کو اجاگر کرنے کیلئے 10 نکاتی مہم شروع کی تھی ۔ اس 10 نکاتی مہم میں ’ ہت گھر دستک ‘ مہم نے یو ٹی بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن کو یقینی بنا کر تمام غیر ویکسین شدہ کیسوں کی کوریج پر نئی توجہ مرکوز کی جس سے خطے میں ویکسی نیشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔ آج تک 18 سال اور اس سے اوپر کے گروپ میں شہریوں کی صد فیصد ڈبل خوراک کی کوریج حاصل کرنے کے علاوہ یو ٹی انتظامیہ نے 15-17 عمر کے گروپ میں پہلی خوراک کی 57 فیصد کوریج حاصل کی ہے اس کے علاوہ 102020 احتیاطی خوراکیں دی ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا