ایس پی کو الیکشن کمیشن کا مشورہ:مستقبل میں کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

0
0

لکھنؤ://الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو کووڈ پروٹوکول کا پوری طرح سے عمل کرنے کا صلاح دیتے ہوئے مستقبل میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔
کمیشن نے حال ہی میں لکھنؤ منعقد ورچول پریس کانفرنس میں ہزاروں لوگوں کے یکجا ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے منگل کو جاری آرڈر میں کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کو کہاہے۔ کمیشن نے الیکشن کے دوران ایس پی کے ذریعہ کووڈ وصولوں کی خلاف ورزی کو پہلا واقعہ مانتے ہوئے مستقبل میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایس پی کی جانب سے کمیشن کودئیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 14جنوری کو پارٹی کے وکرمادتیہ مارگ پر واقع دفتر میں امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا۔پارٹی نے دلیل دی کہ کووڈ پروٹوکول میں امیدواروں کے لئے پارٹی دفتر آنے پر کوئی روک نہیں ہے۔
کمیشن نے 14جنوری کو بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں آئے سوامی پرساد موریہ سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کے لئے ایس پی دفتر میں جمع ہوئی بھیڑ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 15جنوری کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔
ایس پی کی جانب سے 16جنوری کو دئیے گئے جواب میں کہا گیا کہ اس وقت ایس پی کی امیدواری کے لئے تقریبا 4000امیدوار پارٹی دفتر میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا