محمّد انیس شیخ
پوگل پرستان؍؍تحصیل پوگل پرستان میں واقعہ پرائمری اسکول کھارپورا کے کچن کی چھتیں اگر چہ پچھلے ایک سال پہلے بارشوں کے دوران اڑ گئیں تھیں لیکن ایک سال کا وقفہ بیت جانے کے بعد بھی کسی نے اسکی مرمت اپنے ذمے نہیں لی اور آج بھی اس اسکول کی چھتیں اسی حالت میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا اگر چہ یہ مثلا انتظامیہ اور ZEO اکھڑہال کے سامنے اٹھایا گیا تھا لیکن کسی نے بھی یہاں کی طرف دھیان نہیں دیا جس کی وجہ صاف صاف یہی ہے کہ پہاڑی علاقوں کو سبھی مسلوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے اور افسران لوگ بھی ان علاقہ جات کی طرف کم ہی توجہ دیتے ہے۔انہوں نے کہا آفیسرز لوگ دور دراز اور افتادہ علاقوں میں موقعے پہ پہنچنا اور وہاں کسی مسلے کی جانچ کرنے کو پسند نہیں کرتے ہے یہی وجہ ہے ہمارے کھارپورہ پرائمری اسکول کی حالت وہی ہے جہاں سے بچے تعلم حاصل کر کے اپنے مستقبل کو سنوارتے ہیں۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسلے اور پوگل پرستان میں باقی مسائل کی طرف بھی دھیان دیا جائے اور انکو اپنی نوٹس میں لے کے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ مقامی لوگوں کو راحت کی سانس لینے کا موقعہ مل پائے۔