پرائمری ہیلتھ سنٹر لورن کی عمارت خستہ حالی کا شکار،پندرہ لاکھ رقم برباد

0
0

سرکاری رقم لگاکر عمارت کو کیا تباہ ،باہر خشک اندر پانی کا سیلاب
ریاض ملک
منڈی؍؍بلاک لورن کا واحد پرائمری ہیلتھ سنٹر جس میں قریب گیارہ پنچائیتوں کے لوگ فیضیاب ہوتے ہیں۔ لیکن اس کی خستہ حالی کو دیکھ کر ہر انسان پریشان ہوتاہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے یہاں پر بنی خستہ حال عمارت کے لئے رقومات واگزار کی گئی۔ ستم ظریفی یہ کہ یہ رقم بھی یہاں پر کارگر ثابت نہ ہوسکی۔اور عوام کو ایک بار پھر مصیبت میں ڈال کر رقومات کو خردبرد کردیاگیاہے۔ اس حوالے سے لورن کے عوام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کا ذمہ وار محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ ہیلتھ کو ٹھرایا ہے۔ ریٹائرڈ پرنسپل محمد یوسف شیخ نے کہاکہ یہاں ضلع ترقیاتی کونسل فنڈ زسے پندرہ لاکھ روپیہ منظور کیاگیا۔ اگر چہ دو ٹھکیداروں نے الگ الگ ٹینڈر ڈال کر عمارت پر بنی وال کو بھی توڑ دیااور مزید عمارت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیاہے۔ اب پہلے سے بھی زیادہ خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔ اندر بستراور دوسری تمام چیزیں پانی ٹپکنے سے تباہ و برباد ہوچکی ہیں۔ اس عمارت میں انسان تو درکنار حیوان بھی داخل ہونے سے کتراتے ہیں۔ نائب سرپنچ غلام محمد نے بھی اس حوالے سے کہاکہ جب کام لگایاتھا۔تب بھی محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیر انجینئرکو کہاتھاکہ یہ علاقہ ٹھنڈا ہے اور برف پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں سردیوں میں کوئی بھی کام کامیاب نہیں ہوتاہے۔ بلکہ یہ پیسہ تباہ کرکے عوام کو ایک بار پھر مصیبت میں ڈال دیاہے۔اس رقومات کو خردبرد اور برباد کرنے میں جے ای کا ہی قصور ہے۔ جس نے کہنے کے باوجود بھی نہیں مانا۔اور عمارت کے اوپر سے پانی کو روکنے کے لئے ٹین کے پترے لگانے اشد ضروری تھے۔ مگر جے ای نے نہیں لگانے دئے۔اور یہاں پر ڈاکٹروں ،سماجی کار کنوں اور پنچائیت نمائیندگان کو بیوقوف بناتارہاہے۔ اور یہ کہتارہاہے۔ کہ ہم اس کا الگ پلان بنارہے ہیں۔مزید بات کرتے ہوے پنچائیت ممبر لعل دین نے کہاکہ اس وقت یہاں پلیرہ سے لیکر بیلابالا تک کے لوگ یہاں آتے ہیں۔لیکن یہاں اندر جانا بھی دشوار ہوگیاہے۔ ہسپتال کی عمارت کو نہ ہی نالیاں نہ اس کی چھت اور نہ ہی پانی کا نکاس کیاگیاہے۔ لوگوں کی کوئی بھی بات نہیں مانی گئی۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسیسٹنٹ کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہیکہ وہ آئیندہ دو دنوں میں اس پرائیمری ہیلتھ سنٹر کا معاینہ کرکے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس عمارت کا چھت کو مکمل کیاجائے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا