یواین آئی
نئی دہلی؍؍آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ 2022 کا اعلان کیا ہے۔پہلے حصے میں اکیڈمک اور ریسرچرز، دوسرے حصے میں صوبائی میڈیکل آفیسرز اور یونانی پریکٹشنرز، تیسرے حصے میں دیسی (یونانی، آیوروید) دواساز اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔تنظیم نے اپنی کارکردگی کا پیمانہ ملک گیر سطح پر اثر انداز بنائے رکھنے کے مقصد سے گزشتہ 32 برسوں سے سرگرم عمل ہے اور ہم نے اسی کڑی میں اضافہ کرتے ہوئے مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 2011 سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے اہتمام کا آغاز کیا۔اس موقع پر حوصلہ افزائی کے طور پر ایوارڈز سے سرفراز کیے جانے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اور اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پورے ملک سے ایوارڈ یافتگان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں پروفیسر تسنیم فاطمہ (پرو وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) کو پروفیسر محمد شفیع علیگ انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر آفتاب احمد (میڈیسن ڈپارٹمنٹ، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، پروفیسر ونود چیتنیا (نوڈل آفیسر کووڈ 19، میڈیسن ڈپارٹمنٹ، صفدر جنگ ہاسپٹل، نئی دہلی) کو حکیم اجمل خان انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد ذاکر (ریسرچ آفیسر یونانی، سی آر آئی یو ایم حیدرآباد) کو حکیم صیانت اللہ امروہوی ایوارڈ، ڈاکٹر محمد افصح الکلام (ریسرچ آفیسر یونانی، آر آر آئی یو ایم سرینگر) کو حکیم علامہ کبیرالدین انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محفوظ الرحمن (صدر شعبہ تحفظی و سماجی طب، ایچ ایس زیڈ ایچ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج، بھوپال) کو حکیم عبدالحمید انٹرنیشنل ایوارڈ، پروفیسر بی ڈی خان (شعبہ معالجات، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کو حکیم عبداللطیف فلسفی انٹرنیشنل ایوارڈ، پروفیسر ضمیر احمد (شعبہ امراض جلد و تزئینیت، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کو ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر عبدالرحیم (انچارج، یونانی میڈیکل سنٹر، ڈاکٹر آرایم ایل ہاسپٹل، نئی دہلی) کو حکیم عبدالرزاق انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر شبیر احمد (صدر شعبہ تشریح البدن، آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، نئی دہلی) کو حکیم الیاس خاں شروانی انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر آربی سنگھ (سینئر کنسلٹنٹ، نئی دہلی) کو حکیم رام لبھایا انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر وی حبیب اللہ (صدر شعبہ سرجری، گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج، چنئی) کو حکیم ابوالقاسم زہراوی انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے شامل ہیں۔اس کے علاوہ حکیم اجمل خاں سپراسٹار ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر طیب انجم (دیوبند)، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر لائق علی خان (کاس گنج)، ڈاکٹر سیف الابرار وانی (سرینگر)، ڈاکٹر شنیب سی ایچ (ملاپورم)، ڈاکٹر لقمان ایم اے (اِرناکولم)، ڈاکٹر افتخار (وانم باڑی)، ڈاکٹر محمد راشد (غازی پور)، ڈاکٹر حبیب اللہ (سی ایم او، دہلی)، ڈاکٹر ڈی آر سنگھ (دہلی)، ڈاکٹر ندیم عثمانی (بھیونڈی)، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث (میوات)، ڈاکٹر یاسر قریشی (احمدآباد)، ڈاکٹر روبینہ انصاری (رائے پور)، ڈاکٹر خبیب احمد (م?)، ڈاکٹر اعزاز علی قادری (لکھنو)، ڈاکٹر شوکت علی انصاری (جے پور)، ڈاکٹر محمد روشن (اجمیر)، ڈاکٹر سلمان خالد (لکھنو)، ڈاکٹر شجاع الدین احمد (لکھنو)، ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا (نئی دہلی)، ڈاکٹر محمد عبدالسلام خاں (رامپور)، حکیم عطائ الرحمن اجملی (دہلی)، حکیم مرزا صفی اللہ بیگ (حیدرآباد) شامل ہیں۔ جبکہ فارمیسی کے لیے ہرماس یونانی فارماسیوٹیکل (کیرلا)، نیچر اینڈ نرچر (دہلی)، نیورائل پروڈکٹس (دہلی)، الوطن ہربلس (حیدرآباد)، دین دیال انڈسٹریز (گوالیار) کو بہترین دیسی دوا بنانے کے لیے حکیم اجمل خاں فارمیسی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔