امپلائیزپنشن اسکیم کے زیر التواء مسائل

0
0

بی ایم ایس کا ای پی ایف او دفاتر کے سامنے مظاہرے کااعلان
یواین آئی
نئی دہلی؍؍راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) ؛ ملازمین کی پنشن سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسائل پر اپنے مطالبات کی بابت ای پی ایف او کے دفاتر کے سامنے 20 جنوری کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔یہ فیصلہ پیر کو ایچ جے پانڈیا کی صدارت میں منعقدہ بی ایم ایس کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔بی ایم ایس نے 18 جنوری کو بجٹ سے پہلے کی مشاورتی میٹنگ میں اپنے مطالبات کے حوالے سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو میمورنڈم پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بی ایم ایس کا کہنا ہے کہ منظم شعبے کے تقریباً 65 لاکھ پنشنر جنہوں نے ساری زندگی کام کیا ہے، کووڈ کی مدت کے مشکل دنوں میں بھی کم از کم 1000 روپے کی پنشن کی صرف جزوی رقم ملی، جو کہ بے سہارا پنشن سے کم ہے۔ اس لیے ’ملازمین پنشن سکیم 95‘ کے تحت کم از کم پنشن موجودہ 1000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 5000 روپے ماہانہ کر دی جائے۔بی ایم ایس نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم پنشن میں کسی بھی اضافے سے تمام 65 لاکھ پنشنر کو فائدہ پہنچے جیسا کہ ماضی میں جب کم از کم پنشن کو بڑھا کر 1000 روپے کیا گیا تھا، اس وقت تقریباً 44 لاکھ میں سے صرف 14 لاکھ پنشنر کو فائدہ پہنچا تھا۔بی ایم ایس نے حکومت سے آیوشمان بھارت میڈیکل اسکیم اور یونیورسل پنشن اسکیم کے تحت پنشنر کو کَوَر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ پنشن آخری دی گئی تنخواہ کا 50 فیصد ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا