نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے 2021 ایوارڈز کا اعلان کیا

0
0

معروف صحافی محمد اسلم ،جان محمد ،مہراج الدین،قیوم زلفی کے علاوہ دیگر افراد ایوارڈ کیلئے منتخب
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کی جانب سے سال 2021 اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبہ جموں اور کشمیر سے وابستہ کئی اخباروں اور خبر رساں ایجنسیوں کے مدیران ایوارڈز کے لیے منتخب کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے مشہور و معروف صحافی اور کشمیر نیوز سروس کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم بٹ سمیت کئی اخباروں کے مدیران اور نامہ نگاروں کو نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔اعزازات کی اس فہرست میں ادب سے وابستہ پرویز مانوس بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جموں میں نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس دوران سال 2021 میڈیا ایواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔جموں سے نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صحافت سے وابستہ افراد نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور اپنا فرض خوش اسلوبی سے انجام دے کر لوگوں کو covid 19 وائرس کے حوالے سے نیوز اور اخباروں کے کالموں کے ذریعے بیدار کیا۔نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے جن افراد کو 2021 ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ان میں کے این ایس کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم بٹ ،ندائے کشمیر کے مدیر اعلی مہراج الدین ڈار، روزنامہ آفتاب کے ایڈیٹر قیوم زلفی، سرینگر ٹائمز کے ایڈیٹر ساحل یوسف، جموں کے سینئر صحافی جان محمد ،ڈیلی ہیون میل کے ایڈیٹر دانش نبی بٹ،نوجوان صحافی اور قلم کار سید اعجاز ،اور ندائے کشمیر کے بیرو چیف تنہا ایاز کے علاوہ نامور شاعر اور استاد پرواز مانوس بھی شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا