ہندوستان کی کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کا ایک سال مکمل

0
0

آئی سی ایم آر نے میڈ ان انڈیا ویکسین بنانے کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے محکمہ ڈاک کے اشتراک سے وزارت مواصلات نے مقامی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے میں ہندوستان کی کامیابی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے ایک سال مکمل ہونے کا مظہر ہے۔صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور کیمیکل و کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت مسٹر دیوسنگھ چوہان، مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت کی موجودگی میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ پروفیسر (ڈاکٹر) بلرام بھارگوا، سکریٹری ڈی ایچ آر اور ڈی جی، آئی سی ایم آر اور مسٹر راجیش بھوشن، سکریٹری، محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود، مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود اور مسٹر آلوک شرما، ڈی جی، محکمہ ڈاک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاک ٹکٹ کے ڈیزائن میں ایک ہیلتھ ورکر کو دکھایا گیا ہے جو ایک بزرگ شہری کو کووڈ-19 ویکسین لگا رہا ہے۔ یہ ہماری میڈ ان انڈیا ویکسین کے ذریعے خطرے میں پڑنے والی آبادی خاص طور پر بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے قابل ستائش کام کی علامت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہاکہ "یہ ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی کووڈ-19 ویکسینیشن کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ پروگرام جو 16 جنوری 2021 کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ یہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور تمام متعلقہ افراد کے تعاون کو تسلیم کرنے کا بھی لمحہ ہے جنہوں نے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنا کر ہندوستان کو قابل فخر بنایا۔”پروفیسر (ڈاکٹر) بلرام بھارگوا نے بتایاکہ "ہمیں یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے پر واقعی فخر ہے اور ہم اس کے لیے محکمہ ڈاک کے مشکور ہیں۔ ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے اور طبی تحقیق میں جدت لاتے رہیں گے۔ مقامی کووڈ-19 ویکسین کی ترقی ہندوستان کی سائنسی صلاحیت میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا